حدیث نمبر: 870
«أراني في المنام أتسوك بسواك فجاءني رجلان أحدهما أكبر من الآخر فناولت السواك الأصغر منهما فقيل لي: كبر فدفعته إلى الأكبر منهما»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کر رہا ہوں، پھر میرے پاس دو آدمی آئے جن میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا۔ میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک پکڑائی، تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیجیے۔ چناچہ میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 870
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن ابن عمر.