صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 845
«إذا ولي أحدكم أخاه فليحسن كفنه فإنهم يبعثون في أكفانهم ويتزاورون في أكفانهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی تجہیز و تکفین کا ذمہ دار بنے تو اسے چاہیے کہ اسے عمدہ کفن پہنائے، کیونکہ وہ (مردے) اپنے کفنوں ہی میں اٹھائے جائیں گے اور انہی کفنوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔“