صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 820
«إذا وجد أحدكم ألما فليضع يده حيث يجد ألمه وليقل سبع مرات: أعوذ بعزة الله وقدرته على كل شيء من شر ما أجد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو درد محسوس ہو تو وہ اپنا ہاتھ درد کی جگہ پر رکھے اور سات مرتبہ یہ پڑھے: «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ» (میں جو تکلیف محسوس کر رہا ہوں اس کے شر سے اللہ کی عزت اور ہر چیز پر اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں)۔“