صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8186
«يوشك أن يقعد الرجل متكئا على أريكته يحدث بحديث من حديثي فيقول: بيننا وبينكم كتاب الله فما وجدنا فيه من حلال استحللناه وما وجدنا فيه من حرام حرمناه ألا وإن ما حرم رسول الله مثل ما حرم الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ ایک آدمی اپنی مسند پر ٹیک لگا کر بیٹھا ہو، اسے میری کوئی حدیث سنائی جائے تو وہ کہے: ہمارے اور تمہارے درمیان (فیصلے کے لیے) صرف اللہ کی کتاب ہے، جو چیز ہمیں اس میں حلال ملے گی اسے حلال سمجھیں گے اور جو حرام ملے گی اسے حرام سمجھیں گے۔ خبردار! جو چیز رسول اللہ ﷺ نے حرام قرار دی ہے وہ ایسی ہی ہے جیسے اللہ نے حرام قرار دی ہو۔“