صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8179
" يوشك الفرات أن يحسر عن جبل من ذهب، فإذا سمع به الناس ساروا إليه فيقول من عنده: والله لئن تركنا الناس يأخذون منه ليذهبن به كله فيقتتلون عليه حتى يقتل من كل مائة تسعة وتسعون "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ فرات (نامی نہر) سونے کے پہاڑ سے پردہ اٹھا دے، پس جب لوگ اس کے بارے میں سنیں گے تو اس کی طرف چل پڑیں گے، تو جو اس کے پاس ہو گا وہ کہے گا: اللہ کی قسم! اگر ہم نے لوگوں کو اس میں سے لینے دیا تو وہ سارا لے جائیں گے، پس وہ اس پر آپس میں لڑیں گے یہاں تک کہ ہر سو میں سے ننانوے قتل ہو جائیں گے۔“