صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8160
«يلي رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يلي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی حکمران بنے گا جس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا، اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے تو اللہ اس دن کو اتنا طویل کر دے گا کہ وہ حکمران بن جائے۔“