صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8107
«يعقد الشيطان على قافية رأس أحدكم إذا هونام ثلاث عقد يضرب مكان كل عقدة: عليك ليل طويل فارقد فإن استيقظ فذكر الله انحلت عقدة فإن توضأ انحلت عقدة فإن صلى انحلت عقده كلها فأصبح نشيطا طيب النفس وإلا أصبح خبيث النفس كسلان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شیطان تم میں سے کسی کے سوتے وقت اس کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے، ہر گرہ پر یہ کہتا ہے: تیرے لیے لمبی رات ہے، سوتا رہ۔ پس اگر وہ بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ نماز پڑھے تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں، تو وہ چست اور خوش دل ہو کر صبح کرتا ہے، ورنہ وہ بدمزاج اور سست ہو کر صبح کرتا ہے۔“