حدیث نمبر: 8100
«يضحك الله إلى رجلين يقتل أحدهما الآخر يدخلان الجنة يقاتل هذا في سبيل الله فيقتل ثم يتوب الله على القاتل فيسلم فيقاتل في سبيل الله فيستشهد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ دو ایسے آدمیوں پر مسکراتا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے، پھر دونوں جنت میں داخل ہوتے ہیں: یہ پہلا اللہ کی راہ میں لڑتا ہے تو مارا جاتا ہے، پھر اللہ قاتل کی توبہ قبول کر لیتا ہے تو وہ مسلمان ہو جاتا ہے، پھر وہ اللہ کی راہ میں لڑتا ہے تو شہید ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8100
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ن هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٠٩٨، الصحيحة ١٠٧٤: مالك، ابن خزيمة، البيهقي.