حدیث نمبر: 8099
«يصلون لكم فإن أصابوا فلكم وإن أخطئوا فلكم وعليهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وہ حکمران تمہاری امامت کریں گے، پس اگر وہ درست کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے، اور اگر وہ غلطی کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے اور اس کا وبال ان پر ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8099
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن أبي هريرة. مختصر البخاري ٣٨٣، تعليق على العقيدة الطحاوية فقرة ٦٩: حم، ع شرح الطحاوية ٤٨١، ٤٨٦.