حدیث نمبر: 8077
«يدرس الإسلام كما يدرس وشي الثوب حتى لا يدري ما صيام؟ ولا صلاة ولا نسك ولا صدقة ويسرى على كتاب الله في ليلة فلا يبقى في الأرض منه آية وتبقى طوائف من الناس الشيخ الكبير والعجوز يقولون: أدركنا آباءنا على هذه الكلمة يقولون: لا إله إلا الله فنحن نقولها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اسلام اس طرح مٹ جائے گا جیسے کپڑے کا نقش و نگار مٹ جاتا ہے، یہاں تک کہ لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں رہے گا کہ روزہ کیا ہے، نماز کیا ہے، حج کیا ہے اور صدقہ کیا ہے۔ اور ایک ہی رات میں اللہ کی کتاب اٹھا لی جائے گی، تو زمین میں اس کی کوئی آیت باقی نہیں رہے گی، اور لوگوں کے کچھ گروہ باقی رہ جائیں گے، بوڑھے مرد اور بوڑھی عورتیں، وہ کہیں گے: ہم نے اپنے آباء کو اس کلمے پر پایا تھا، وہ کہتے تھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں)، تو ہم بھی یہی کہتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8077
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ ك هب الضياء] عن حذيفة. الصحيحة ٨٧.