صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8067
«يد المعطي العليا وابدأ بمن تعول أمك وأباك وأختك وأخاك ثم أدناك أدناك إنها لا تجني نفس على أخرى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دینے والے کا ہاتھ اوپر والا ہے، اور پہلے ان سے شروع کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے: اپنی ماں، اپنے باپ، اپنی بہن اور اپنے بھائی سے، پھر جو تمہارے قریب تر ہو اس سے۔ بے شک کوئی جان کسی دوسری جان کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔“