صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8061
«يخرج من النار من قال: لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن شعيرة ثم يخرج من النار من قال لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن برة ثم يخرج من النار من قال لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن ذرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وہ شخص جہنم سے نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کہا اور اس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھی بھلائی تھی، پھر وہ شخص نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھلائی تھی، پھر وہ شخص نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا اور اس کے دل میں ذرے کے برابر بھلائی تھی۔“