صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
«يختصم الشهداء والمتوفون على فرشهم إلى ربنا في الذين يتوفون من الطاعون فيقول الشهداء إخواننا قتلوا كما قتلنا ويقول المتوفون على فرشهم: إخواننا ماتوا على فرشهم كما متنا فيقضي الله بينهم فيقول ربنا: انظروا إلى جراحهم فإن أشبهت جراحهم جراح المقتولين فإنهم منهم ومعهم فينظرون إلى جراح المطعونين فإذا جراحهم قد أشبهت جراح الشهداء فيلحقون بهم»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہداء اور اپنے بستروں پر فوت ہونے والے طاعون سے مرنے والوں کے بارے میں ہمارے رب کے حضور جھگڑا کریں گے، شہداء کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہیں، یہ اسی طرح مارے گئے جیسے ہم مارے گئے۔ اور بستروں پر فوت ہونے والے کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہیں، یہ اپنے بستروں پر اسی طرح فوت ہوئے جیسے ہم فوت ہوئے۔ تو اللہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور فرمائے گا: ان کے زخموں کو دیکھو، اگر ان کے زخم مقتولین کے زخموں سے ملتے جلتے ہوں تو وہ انہی میں سے ہیں اور انہی کے ساتھ ہیں۔ تو وہ طاعون سے مرنے والوں کے زخم دیکھیں گے، تو ان کے زخم شہداء کے زخموں سے ملتے جلتے پائیں گے، تو انہیں شہداء کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔“