حدیث نمبر: 7980
"يا معشر النساء! تصدقن وأكثرن الاستغفار فإني رأيتكن أكثر أهل النار إنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير ما رأيت من ناقصات عقل ودين أغلب لذي لب منكن أما نقصان العقل: فشهادة امرأتين تعدل شهادة رجل فهذا نقصان العقل وتمكث الليالي ما تصلي وتفطر في رمضان فهذا نقصان الدين "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عورتو! صدقہ دو اور کثرت سے استغفار کرو، کیونکہ میں نے تمہیں جہنم والوں میں سب سے زیادہ دیکھا ہے۔ تم بہت لعنت کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔ میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود عقل مند آدمی کی عقل کو تم سے زیادہ مغلوب کرنے والی کوئی مخلوق نہیں دیکھی۔ عقل کی کمی یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ عقل کی کمی ہے۔ اور دین کی کمی یہ ہے کہ تم کئی راتیں نماز نہیں پڑھتیں اور رمضان میں روزہ نہیں رکھتیں، یہ دین کی کمی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7980
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م هـ] عن ابن عمر [حم م ت] عن أبي هريرة [حم ق] عن أبي سعيد. مختصر مسلم ٥٢٤، الإرواء ١٩٠، السنة ٩٥٥و ٩٥٦، المشكاة ١٩.