صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7946
"يا عثمان! أرغبت عن سنتي؟! فإني أنام وأصلي وأصوم وأفطر وأنكح النساء فاتق الله يا عثمان! فإن لأهلك عليك حقا، وإن لضيفك عليك حقا وإن لنفسك عليك حقا فصم وأفطر وصل ونم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عثمان! کیا تم نے میرے طریقے سے رخ موڑ لیا ہے؟! میں تو سوتا بھی ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ اے عثمان! اللہ سے ڈرو، کیونکہ تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے، تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے اور تمہاری اپنی جان کا بھی تم پر حق ہے، پس روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو، نماز بھی پڑھو اور آرام بھی کرو۔“