حدیث نمبر: 7928
«يا عائشة! لولا أن قومك حديثوعهد بجاهلية لأمرت بالبيت فهدم فأدخلت فيه ما أخرج منه وألزقته بالأرض وجعلت له بابين: باب شرقيا وباب غربيا فبلغت به أساس إبراهيم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے عائشہ! اگر تمہاری قوم نئی نئی جاہلیت سے نکلی ہوئی نہ ہوتی تو میں کعبہ کو گرا کر اس میں وہ حصہ شامل کر دیتا جو اس سے نکالا گیا ہے، اور اسے زمین کے برابر کر دیتا، اور اس کے دو دروازے بنا دیتا: ایک مشرقی اور ایک مغربی، اور اسے ابراہیم علیہ السلام کی بنیاد تک پہنچا دیتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7928
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ن] عن عائشة. الصحيحة ٤٣، الإرواء ١١٠٦.