صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7910
«يا رويفع! لعل الحياة ستطول بك بعدي فأخبر الناس أنه من عقد لحيته أو تقلد وترا أو استنجى برجيع دابة أو عظم فإن محمدا منه بريء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے رویفع! شاید میرے بعد تمہاری زندگی لمبی ہو جائے، تو لوگوں کو بتا دینا کہ جو اپنی داڑھی کو گرہ لگائے، یا تعویذ کے طور پر کمان کی تانت پہنے، یا جانور کی گندگی یا ہڈی سے استنجا کرے تو محمد ﷺ اس سے بری الذمہ ہیں۔“