صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7869
«يا أيها الناس! إن هذا من غنائمكم أدوا الخيط والمخيط فما هو فوق فإن الغلول عار على أهله يوم القيامة وشنار ونار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! یہ تمہارے مالِ غنیمت میں سے ہے، دھاگہ اور سوئی تک واپس کر دو اور اس سے اوپر کی ہر چیز بھی، کیونکہ خیانت اس کے کرنے والے کے لیے قیامت کے دن رسوائی، بدنامی اور آگ ہے۔“