صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7829
«يا أبا سعيد! من رضي بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا وجبت له الجنة وأخرى يرفع بها العبد مائة درجة في الجنة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض الجهاد في سبيل الله الجهاد في سبيل الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوسعید! جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ اور ایک اور چیز ہے جس سے بندے کا درجہ جنت میں سو درجے بلند کر دیا جاتا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، وہ چیز اللہ کے راستے میں جہاد ہے، اللہ کے راستے میں جہاد۔“