صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7824
«يا أبا ذر! إنه سيكون بعدي أمراء يميتون الصلاة فصل الصلاة لوقتها فإن صليت لوقتها كانت لك نافلة وإلا كنت قد أحرزت صلاتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوذر! میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو مار ڈالیں گے (یعنی اسے وقت پر ادا نہیں کریں گے)، تو تم نماز اس کے وقت پر پڑھ لیا کرو، پھر اگر تم (ان کے ساتھ بھی) وقت پر پڑھ لو تو وہ تمہارے لیے نفل ہو گی، ورنہ تم اپنی (فرض) نماز کو محفوظ کر چکے ہو گے۔“