حدیث نمبر: 7816
"يا أبا ذر! أترى أن كثرة المال هوالغنى؟ إنما الغنى غنى القلب والفقر فقر القلب من كان الغنى في قلبه فلا يضره ما لقي من الدنيا ومن كان الفقر في قلبه فلا يغنيه ما أكثر له في الدنيا وإنما يضر نفسه شحها"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوذر! کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ مال کی کثرت ہی غنا (بے نیازی) ہے؟ اصل غنا تو دل کی بے نیازی ہے اور اصل فقر دل کی محتاجی ہے۔ جس کے دل میں بے نیازی ہو اسے دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی، اور جس کے دل میں محتاجی ہو اسے دنیا کی کثرت بھی بے نیاز نہیں کرتی، اور اسے صرف اس کے نفس کی حرص نقصان پہنچاتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7816
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ن حب] عن أبي ذر. صحيح الترغيب ٨٢٠، ٤/٩٢ - ٩٣: ك.