صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7772
«لا يكلم أحد في سبيل الله والله أعلم بمن يكلم في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما اللون لون الدم والريح ريح المسك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے اللہ کے راستے میں زخم لگے - اور اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ کسے اس کے راستے میں زخم لگا - وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم خون بہا رہا ہو گا، رنگ خون کا ہو گا لیکن خوشبو مشک کی ہو گی۔“