حدیث نمبر: 7763
«لا يقولن أحدكم: اللهم اغفر لي إن شئت اللهم ارحمني إن شئت اللهم ارزقني إن شئت وليعزم المسألة فإنه يفعل ما يشاء لا مكره له»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے رزق دے، بلکہ پختگی کے ساتھ مانگے، کیونکہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7763
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث مختصر مسلم ١٨٧٨، صحيح أبي داود ١٣٣٣: ت.