صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7736
«لا يغتسل رجل يوم الجمعة ويتطهر ما استطاع من الطهر ويدهن من دهنه أو يمس من طيب بيته ثم يخرج فلا يفرق بين اثنين ثم يصلي ما كتب له ثم ينصت إذا تكلم الإمام إلا غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے اور جتنی ہو سکے پاکیزگی اختیار کرے، اور اپنا تیل لگائے یا اپنے گھر کی خوشبو استعمال کرے، پھر (مسجد کی طرف) نکلے، دو آدمیوں کے درمیان تفریق نہ ڈالے، پھر جتنی نماز اس کے مقدر میں ہو وہ پڑھے، پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہے، تو اس کے اور دوسرے جمعہ کے درمیان کے (گناہ) بخش دیے جاتے ہیں۔“