حدیث نمبر: 7683
«لا يذهب الليل والنهار حتى تعبد اللات والعزى ثم يبعث الله ريحا طيبة فيتوفى كل من كان في قلبه مثقال حبة خردل من إيمان فيبقى من لا خير فيه فيرجعون إلى دين آبائهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”رات اور دن ختم نہیں ہوں گے یہاں تک کہ لات اور عزیٰ کی دوبارہ پرستش کی جائے گی، پھر اللہ تعالیٰ ایک پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو ہر اس شخص کی روح قبض کر لے گی جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو گا، تو صرف وہی لوگ باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی خیر نہیں ہو گی، پس وہ اپنے آباء و اجداد کے دین کی طرف لوٹ جائیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7683
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن عائشة. مختصر مسلم ٢٠١٣، الصحيحة ١.