صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7666
«لا يخطب الرجل على خطبة أخيه ولا يسوم على سوم أخيه ولا تنكح المرأة على عمتها ولا على خالتها ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ صحفتها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام نہ بھیجے، اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے، اور کسی عورت کو اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“