صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7647
«لا يحل لامرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا بإذنه أو تأذن في بيته إلا بإذنه وما أنفقت من نفقة من غير أمره فإنه يؤدي إليه شطره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عورت کے لیے اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنا جائز نہیں، اور نہ ہی اس کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کو داخل ہونے کی اجازت دینا جائز ہے، اور وہ اس کے حکم کے بغیر جو کچھ خرچ کرے گی اس کا نصف اجر اسے ادا کیا جائے گا۔“