حدیث نمبر: 7634
«لا يحقرن أحدكم شيئا من المعروف فإن لم يجد فليلق أخاه بوجه طلق وإذا اشتريت لحما أو طبخت قدرا فأكثر مرقته واغرف منه لجارك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی کسی نیکی کو حقیر نہ سمجھے، اور اگر کچھ نہ ملے تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملے، اور جب تم گوشت خریدو یا ہانڈی پکاؤ تو اس کا شوربہ زیادہ رکھو اور اس میں سے اپنے ہمسائے کو بھی دے دو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7634
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن أبي ذر. م ٨/٣٧.