صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7620
«لا يجتمعان في النار مسلم قتل كافرا ثم سدد وقارب ولا يجتمعان في جوف مؤمن غبار في سبيل الله وفيح جهنم ولا يجتمعان في قلب عبد الإيمان والحسد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کیا پھر استقامت اختیار کی اور میانہ روی سے چلا، وہ اس کے ساتھ جہنم میں اکٹھے نہیں ہوں گے، اور اللہ کی راہ کا غبار اور جہنم کی تپش کسی مومن کے پیٹ میں اکٹھے نہیں ہو سکتے، اور ایمان اور حسد کسی بندے کے دل میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“