صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7591
"لا يبع حاضر لباد ولا تناجشوا ولا يبع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ ما في إنائها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہری، دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے، دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“