حدیث نمبر: 759
"إذا كان أول ليلة من شهر رمضان صفدت الشياطين ومردة
الجن وغلقت أبواب النار فلم يفتح منها باب وفتحت أبواب الجنة فلم يغلق منها باب وينادي مناد كل ليلة: يا باغي الخير أقبل ويا باغي الشر أقصر ولله عتقاء من النار وذلك كل ليلة"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب رمضان کے مہینے کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی دروازہ نہیں کھولا جاتا، اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔ اور ہر رات ایک پکارنے والا پکارتا ہے: اے بھلائی کے طلب گار! آگے بڑھ، اور اے برائی کے طلب گار! رک جا۔ اور اللہ کی طرف سے بہت سے لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے، اور ایسا ہر رات ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 759
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت هـ حب ك هق] عن أبي هريرة. المشكاة ١٩٦٠، ١٩٦١.