حدیث نمبر: 752
[إذا كان أحدكم في صلاة فإنه يناجي ربه فلينظر أحدكم ما يقول في صلاته ولا ترفعوا أصواتكم فتؤذوا المؤمنين]
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے پروردگار سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنی نماز میں کیا کہہ رہا ہے، اور تم اپنی آوازوں کو بلند نہ کرو کہ اس سے (دوسرے) مومنوں کو تکلیف پہنچے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 752
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [البغوي] عن رجل من بني بياضة. الصحيحة ١٥٩٧، صحيح أبي داود ١٢٠٣: حم، د، ابن خزيمة، ك، هق - أبي سعيد.