حدیث نمبر: 750
«إذا كان أحدكم في الصلاة فوجد حركة في دبره أحدث أو لم يحدث؟ فأشكل عليه فلا ينصرف حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہو اور اپنی پچھلی شرمگاہ (مقعد) میں کوئی حرکت محسوس کرے اور شک میں پڑ جائے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے یا نہیں؟ پس جب اس پر یہ معاملہ مشتبہ ہو جائے تو وہ اس وقت تک (نماز چھوڑ کر) نہ مڑے جب تک کہ کوئی آواز نہ سن لے یا بدبو نہ محسوس کر لے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 750
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود ١٦٩: حم، م، الدارمي، أبو عوانة.