صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7489
«لا حسد إلا في اثنتين: رجل علمه الله القرآن فهو يتلوه آناء الليل وآناء النهار فسمعه جار له فقال: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما يعمل ورجل آتاه الله مالا فهو يهلكه في الحق فقال رجل: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما يعمل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حسد صرف دو آدمیوں کے بارے میں جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے قرآن سکھایا اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا ہے، اس کا ہمسایہ اسے سنتا ہے تو کہتا ہے: کاش مجھے بھی وہی کچھ ملتا جو فلاں کو ملا ہے تو میں بھی اسی کی طرح عمل کرتا؛ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور وہ اسے حق میں خرچ کرتا ہے، تو ایک آدمی کہتا ہے: کاش مجھے بھی وہی کچھ ملتا جو فلاں کو ملا ہے تو میں بھی اسی کی طرح عمل کرتا۔“