صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7465
«لا تنتهي الناس عن غزو هذا البيت حتى يغزوجيش حتى إذا كانوا بالبيداء أو ببيداء من الأرض خسف بأولهم وآخرهم ولم ينج أوسطهم قيل: فإن كان فيهم من يكره؟ قال: يبعثهم الله على ما في أنفسهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگ اس گھر پر حملہ کرنے سے باز نہیں آئیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر اس پر حملہ کرے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء یا زمین کے کسی میدان میں پہنچیں گے تو ان کے پہلے اور آخری حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور ان کا درمیانی حصہ بھی نہیں بچے گا۔ عرض کیا گیا: اگر ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جو اس کام کو ناپسند کرتا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔“