صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7453
«لا تمش في نعل واحدة ولا تحتب في ثوب واحد ولا تأكل بشمالك ولا تشتمل الصماء ولا تضع إحدى رجليك على الأخرى إذا استلقيت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک جوتی پہن کر مت چلو، ایک کپڑے میں گھٹنے باندھ کر مت بیٹھو، بائیں ہاتھ سے مت کھاؤ، ایک ہی کپڑے کو اس طرح مت لپیٹو کہ ہاتھ نکالنے کی جگہ نہ رہے، اور جب چت لیٹو تو اپنی ایک ٹانگ دوسری پر مت رکھو۔“