صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7424
«لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب يقتتل عليه الناس فيقتل تسعة أعشارهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دریائے فرات سونے کے ایک پہاڑ سے پردہ نہ اٹھا دے، لوگ اس پر آپس میں لڑیں گے تو ان میں سے نو دہائی مارے جائیں گے۔“