صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7423
«لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب يقتتل الناس عليه فيقتل من كل مائة تسعة وتسعون ويقول كل رجل منهم: لعلي أكون أنا الذي أنجو»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دریائے فرات سونے کے ایک پہاڑ سے پردہ نہ اٹھا دے، لوگ اس پر آپس میں لڑیں گے تو ہر سو میں سے ننانوے مارے جائیں گے، اور ان میں سے ہر آدمی کہے گا: شاید بچ جانے والا میں ہی ہوں۔“