صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7408
«لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي أخذ القرون قبلها شبرا بشبر وذراعا بذراع قيل يا رسول الله! كفارس والروم؟ قال: ومن الناس إلا أولئك؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت پہلی امتوں کے طریقے بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ اختیار نہ کر لے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا فارس اور روم کی طرح؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اور لوگ ان کے سوا اور کون ہیں؟“