صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7398
«لا تقطع اليد في تمر معلق فإن ضمه الجرين قطعت في ثمن المجن ولا تقطع في حريسة الجبل فإذا أوى المراح قطعت في ثمن المجن»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لٹکی ہوئی کھجور پر ہاتھ نہیں کاٹا جاتا، لیکن اگر وہ کھلیان میں جمع ہو جائے تو ڈھال کی قیمت کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا، اور پہاڑ پر بغیر نگرانی چرنے والے جانور کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جاتا، لیکن جب وہ باڑے میں آ جائے تو ڈھال کی قیمت کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔“