حدیث نمبر: 7387
«لا تقتل نفس ظلما إلا كان على ابن آدم الأول كفل من دمها لأنه أول من سن القتل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی جان بھی ظلماً قتل نہیں کی جاتی مگر اس کے خون کا ایک حصہ آدم کے پہلے بیٹے پر بھی ہوتا ہے، کیونکہ وہ پہلا شخص تھا جس نے قتل کی بنیاد ڈالی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7387
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت ن هـ] عن ابن مسعود. مختصر مسلم ١٠٢٥.