صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 738
«إذا قمت إلى الصلاة فأسبغ الوضوء ثم استقبل القبلة فكبر ثم اقرأ ما تيسر معك من القرآن ثم اركع حتى تطمئن راكعا ثم ارفع حتى تستوي قائما ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم ارفع حتى تستوي قائما ثم افعل ذلك في صلاتك كلها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اچھی طرح کامل وضو کرو، پھر قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تمہیں آسانی سے یاد ہو وہ پڑھو، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تم اطمینان سے رکوع کر لو، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ تم سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ تم سجدے میں پرسکون ہو جاؤ، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔“