حدیث نمبر: 7377
«لا تفضلوا بين أنبياء الله فإنه ينفخ في الصور فيصعق من في السموات ومن في الأرض إلا ما شاء الله ثم ينفخ فيه أخرى فأكون أول من بعث فإذا موسى آخذ بالعرش فلا أدري أحوسب بصعقته يوم الطور أم بعث قبلي ولا أقول إن أحدا أفضل من يونس بن متى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کے نبیوں کے درمیان ترجیح مت دو، کیونکہ جب صور پھونکا جائے گا تو جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے بے ہوش ہو جائے گا سوائے اس کے جسے اللہ چاہے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو میں سب سے پہلے اٹھایا جانے والا ہوں گا، پھر میں موسیٰ علیہ السلام کو عرش تھامے ہوئے پاؤں گا، مجھے معلوم نہیں کہ ان کا حساب طور کے دن کی بے ہوشی کے بدلے کر دیا گیا تھا یا انہیں مجھ سے پہلے اٹھایا گیا، اور میں یہ نہیں کہتا کہ کوئی یونس بن متی سے افضل ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7377
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة. شرح الطحاوية ١٢٨و ٥٥٣/١.