صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7375
«لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم العشاء فإنها في كتاب الله: العشاء وهم يعتمون بحلاب الإبل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دیہاتی لوگ تم پر تمہاری نماز عشاء کے نام کے معاملے میں غالب نہ آنے پائیں، کیونکہ وہ اللہ کی کتاب میں ”عشاء“ ہے، جبکہ وہ اونٹوں کا دودھ دوہنے میں دیر کرنے کی وجہ سے اسے ”عتمہ“ کہتے ہیں۔“