صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7323
«لا تستبطئوا الرزق فإنه لم يكن عبد ليموت حتى يبلغه آخر رزق هوله فاتقوا الله وأجملوا في الطلب أخذ الحلال وترك الحرام»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”رزق کے آنے میں دیر مت سمجھو کیونکہ کوئی بندہ اس وقت تک نہیں مرتا جب تک اس کا آخری رزق جو اس کے لیے مقرر ہے اسے پہنچ نہ جائے، پس اللہ سے ڈرو اور طلب میں میانہ روی اختیار کرو، حلال کو اختیار کرو اور حرام کو چھوڑ دو۔“