صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7309
«لا تسبن أحدا ولا تحقرن من المعروف شيئا ولو أن تكلم أخاك وأنت منبسط إليه وجهك إن ذلك من المعروف وارفع إزارك إلى نصف الساق فإن أبيت فإلى الكعبين وإياك وإسبال الإزار فإنه من المخيلة وإن الله لا يحب المخيلة وإن امرؤ شتمك وعيرك بما يعلم فيك فلا تعيره بما تعلم فيه فإنما وبال ذلك عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کسی کو گالی مت دو، اور کسی نیکی کو حقیر مت جانو خواہ وہ اپنے بھائی سے کھلے چہرے کے ساتھ بات کرنا ہی ہو، بے شک یہ بھی نیکی میں سے ہے۔ اور اپنا تہبند نصف پنڈلی تک اونچا رکھو، اگر یہ گوارا نہ ہو تو ٹخنوں تک، اور تہبند لٹکانے سے بچو کیونکہ یہ تکبر میں سے ہے اور اللہ تکبر کو پسند نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی آدمی تمہیں گالی دے اور تمہارے کسی ایسے عیب کا طعنہ دے جو وہ تمہارے بارے میں جانتا ہے تو تم اسے اس کے کسی ایسے عیب کا طعنہ مت دو جو تم اس کے بارے میں جانتے ہو، کیونکہ اس کا وبال اسی پر ہو گا۔“