حدیث نمبر: 7304
«لا تسافر المرأة مسيرة يومين إلا ومعها زوجها أو ذو محرم منها ولا صوم في يومين: الفطر والأضحى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عورت دو دن کی مسافت کا سفر اس وقت تک نہ کرے جب تک اس کے ساتھ اس کا خاوند یا اس کا کوئی محرم نہ ہو، اور دو دنوں میں روزہ نہیں: عید الفطر اور عید الاضحیٰ۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7304
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن أبي سعيد.