حدیث نمبر: 7300
«لا تزول قدما عبد حتى يسأل عن أربع: عن عمره فيم أفناه وعن علمه ما فعل فيه وعن ماله من أين اكتسبه وفيم أنفقه وعن جسمه فيم أبلاه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بندے کے قدم اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں سوال نہ کر لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے اسے کس چیز میں فنا کیا، اس کے علم کے بارے میں کہ اس نے اس پر کیا عمل کیا، اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے اسے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا، اور اس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے اسے کس چیز میں بوسیدہ کیا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7300
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن أبي برزة. اقتضاء العلم ١ - ٣، الصحيحة ٩٤٦.