حدیث نمبر: 7299
" لا تزول قدما ابن آدم يوم القيامة من عند ربه حتى يسأل عن خمس: عن عمره فيم أفناه؟ وعن شبابه فيم أبلاه؟ وعن ماله من أين اكتسبه؟ وفيم أنفقه؟ وماذا عمل فيما علم؟ "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن ابن آدم کے قدم اپنے رب کے سامنے سے اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال نہ کر لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے اسے کس چیز میں فنا کیا؟ اس کی جوانی کے بارے میں کہ اس نے اسے کس چیز میں بوسیدہ کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے اسے کہاں سے کمایا؟ اور کہاں خرچ کیا؟ اور اس نے اپنے علم پر کتنا عمل کیا؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7299
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت] عن ابن مسعود. الصحيحة ٩٤٦.