حدیث نمبر: 7293
«لا تزال طائفة من أمتي يقاتلون على الحق ظاهرين إلى يوم القيامة فينزل عيسى بن مريم فيقول أميرهم: تعال صل لنا فيقول: لا إن بعضكم على بعض أمير تكرمة الله لهذه الأمة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت کا ایک گروہ قیامت تک حق پر غالب ہو کر لڑتا رہے گا، پھر عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا: آئیے، ہمیں نماز پڑھائیے۔ وہ کہیں گے: نہیں، تم میں سے بعض بعض پر امیر ہیں، یہ اللہ کی طرف سے اس امت کی عزت افزائی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7293
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن جابر. مختصر مسلم ٢٠٦١، الصحيحة ١٩٦٠: تخ.